قومی خبریں

آئندہ سات مہینے یوپی کانگریس کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اصلی لڑائی بوتھ پر ہے۔ اس لئے ریاست کے آنے والے اسمبلی انتخاب میں لڑنے کے خواہش مند لیڈروں کو سب سے پہلے اپنے علاقے میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔

تصویر ٹوئٹر @INCUttarPradesh
تصویر ٹوئٹر @INCUttarPradesh 

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اگلے سات مہینے اترپردیش کانگرسی کے شاندار مستقبل کے لئے کافی اہم ہیں اور یہ فیصلہ کن ثابت ہونے والے ہیں۔ اپنے تین روزہ دورے کے اختتام سے قبل انہوں نے کانگریس کے عہدیداروں، سابق اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، فرنٹل تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات میں واضح کیا کہ ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سبھی اہم فیصلوں میں تنظیمی اہمیت ہر حال میں لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آنے والے سات مہینے یوپی کانگریس کے شاندار مستقبل کے لئے کافی اہم اور فیصلہ کن ثابت ہونے والے ہیں۔ کانگریسیوں کو خود کے سیاسی افتخار اور احترام کے لئے کمر کستے ہوئے عوامی تحریک کی پہچان کے ساتھ تنظیم کو کھڑا کرکے حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنی ہوگی۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی اپنی مضبوطی کے ساتھ بے تحاشہ مہنگائی، ریاست میں بے قابو ہو رہی بے روزگاری، کھیت، مزدوروں، درمیانے کسانوں کی حالت اور ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے تشدد، جرئم اور سرکاری بدعنوانی کو ایجنڈا بنا کر پختہ حکمت عملی کے ساتھ ریاست کے تمام بلاکوں اور نیائے پنچایتوں پر لڑائی جاری رہے، جس کا سارا خاکہ تیار ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس اپنی مضبوط نظریات کے سپاہیوں کے دم پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں بہت ہی شاندار جیت درج کرنے جا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اصلی لڑائی بوتھ پر ہے۔ اس لئے ریاست کے آنے والے اسمبلی انتخاب میں لڑنے کے خواہش مند لیڈروں کو سب سے پہلے اپنے علاقے میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی علاقائی مسائل کے علاوہ ریاستی قیادت کے ذریعہ دیئے جا رہے پروگراموں اور تحریکات کو لے کر بوتھ سطح پر پہنچ کر کارکنوں کی مضبوط فوج تیار کرنی ہوگی۔

Published: undefined

اترپردیش کی انچارج نے کانگریس پارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور سابق ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے ضروری ہدایات دیں کہ تنظیم کی تعمیر میں ان کے تجربات کو شامل کرنے کے ساتھ ہی موجودہ نوجوان کارکنان، لیڈروں کے جوش کو بھی بنیاد بنا کر تنظیم کی تعمیر اور جدوجہد کے عمل کو اب اور رفتار دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی خصوصاً نئے نوجوان ووٹروں اور خواتین کو پارٹی سے جوڑنے کی مہم تیز کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر اب جارح حکمت عملی اپنانے کا مناسب وقت آگیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined