جمشیدپور: جھارکھنڈ کے وزیراعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر رگھوورداس نے ریاست کی 81 سیٹوں کی جاری گنتی میں ان کی پارٹی کے 53 سیٹوں پر پچھڑنے کے باوجود دعوی کیا ہے کہ ریاست میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہی بنے گی۔
Published: undefined
داس نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی رجحان اور قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے لیکن یہ تو طے ہے کہ جھارکھنڈ میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج شام تک ووٹوں کی گنتی کے حتمی نتیجے آنے کے بعد وہ رانچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔
Published: undefined
جمشید پور مشرق سے بی جے پی امیدوار داس نے پارٹی سے باغی ہوئے سابق وزیر سریو رائے کے اثر کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، ’’اگر جمشید پور مشرق اسمبلی حلقے میں رائے کا کوئی اثر ہوتا تو میں اس سیٹ سے آگے نہیں چل رہا ہوتا۔’’ انہوں نے امیدواروں کے زیادہ ترسیٹوں پر پیچھے چلنے کے بارے میں پوچھنے پر کہا کہ ایسا بی جے پی مخالف ووٹوں کا پولرائیزیشن ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی کے ابھی تک جاری رجحان میں بی جے پی امیدوار 81 میں سے محض 28 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ جبکہ 53 سیٹوں پر کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، جھارکھنڈ وکاس مورچہ، آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined