Some of the elements in this story are not compatible with AMP. To view the complete story, please click here

قومی خبریں

فرضی ایگزِٹ پول سے کارکنان مایوس نہ ہوں، چوکنا اور ہوشیار رہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ایگزٹ پول کے ذریعے کانگریس کے کارکنان کے حوصلوں کو پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا الیکشن پر ایگزٹ پول کو فرضی قرار دیتے ہوئے پارٹی کے کارکنان کو مایوس نہ ہونے اور ووٹوں کی گنتی ہونے تک چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: 22 May 2019, 4:10 PM IST

راہل گاندھی نے کانگریس کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول فرضی ہیں لہٰذا ان پر کان نہ دھریں۔ ایگزٹ پول کے ذریعے کانگریس کارکنان کے حوصلوں کو پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: 22 May 2019, 4:10 PM IST

انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’کانگریس پارٹی کے پیارے کارکنان! آئندہ 24 گھنٹے بے حد اہم ہیں۔ چوکنا اور ہوشیار رہیں، خوف نہ کریں۔ آپ سچ کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔ فرضی ایگزٹ پول کے پروپیگنڈہ سے مایوس نہ ہوں۔ خود اور کانگریس پارٹی پر یقین رکھیں۔ آپ کی محنت بے کار نہیں جائے گی۔ جے ہند....راہل گاندھی‘۔

Published: 22 May 2019, 4:10 PM IST

قبل ازیں، مختلف ایگزٹ پول میں این ڈی اے کے دوبارہ برسراقتدار آنے کی پیشن گوئیوں کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پارٹی کارکنان کے نام ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری یہ پیغام پورے ملک میں موجود کانگریس کارکنان کو بھیجا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ایگزٹ پول پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ اس کے پیچھے ایک سازش پوشیدہ ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ 23 مئی کو نتائج کانگریس کے حق میں آئیں گے اور پارٹی کارکنان کو ایگزٹ پول سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: 22 May 2019, 4:10 PM IST

پرینکا گاندھی نے اپنے اس آڈیو پیغام میں واضح لفظوں میں پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پیارے کارکن بہنوں اور بھائیوں، افواہوں اور ایگزٹ پول سے ہمت مت ہاریے۔ یہ آپ کا حوصلہ توڑنے کے لیے پھیلائی جا رہے ہیں۔‘‘ پرینکا گاندھی مزید کہتی ہیں کہ ’’اس درمیان آپ کا محتاط رہنا مزید اہم ہو جاتا ہے۔ اسٹرانگ روم اور ووٹ شماری کے مراکز میں ڈٹے رہیے اور مستعد رہیے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری محنت اور آپ کی محنت کا پھل ملے گا۔‘‘

Published: 22 May 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2019, 4:10 PM IST