نئی دہلی: ملک کے مرکزی بینک، ریزرو بینک آف انڈیا نے سسٹم سے 500 روپے کے نوٹ غائب ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور اس پر وضاحت جاری کی ہے۔ آر بی آئی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کہا ہے کہ اس کے سسٹم سے 88032.5 کروڑ روپے غائب ہونے کی خبریں غلط ہیں۔ ایسا آر ٹی آئی سے موصول ہونے والی معلومات کی غلط تشریح کی وجہ سے ہوا ہے۔ آر بی آئی نے کہا کہ ملک کی 3 پرنٹنگ پریس سے 500 روپے کے نوٹوں کے بارے میں آر ٹی آئی کے تحت دی گئی معلومات کی غلط تشریح کی گئی۔
Published: undefined
گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا کہ منورنجن رائے نے حق اطلاعات یعنی آر ٹی آئی کے تحت کچھ سوالات پوچھے تھے اور جواب میں کہا گیا تھا کہ نئے ڈیزائن والے 500 روپے کے لاکھوں نوٹ غائب ہو گئے ہیں، جن کی قیمت 88032.5 کروڑ روپے ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کی 3 پرنٹنگ پریسوں نے مل کر نئے ڈیزائن کے ساتھ 500 روپے کے 8810.65 کروڑ نوٹ چھاپے تھے، لیکن ریزرو بینک کو ان میں سے صرف 726 کروڑ نوٹ ہی ملے۔ مجموعی طور پر 500 روپے کے 1760.65 کروڑ نوٹ غائب ہو گئے جن کی قیمت 88,032.5 کروڑ روپے ہے۔
Published: undefined
ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی پریس ریلیز اور ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا ہے کہ آر بی آئی کو یہ اطلاع ملی ہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں جو سسٹم سے 500 روپے کے نوٹ غائب ہونے کی خبریں چل رہی ہیں، وہ غلط ہیں۔ پرنٹنگ پریس سے موصول ہونے والی معلومات کی غلط تشریح کی گئی ہے اور یہ جاننا ضروری ہے کہ پرنٹنگ پریس میں جو بھی نوٹ چھاپے جاتے ہیں وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ان بینک نوٹوں کی پیداوار، ذخیرہ اور تقسیم کی نگرانی آر بی آئی پورے پروٹوکول کے ساتھ کرتا ہے اور اس کے لیے ایک مضبوط نظام موجود ہے۔
آر بی آئی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بینک کے چیف جنرل منیجر یوگیشور دیال کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ایسی کسی بھی معلومات کے لیے سبھی کو صرف آر بی آئی کی طرف سے شائع کردہ معلومات پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined