انکلیشور: مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈاویہ نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات انکلیشور میں بھارت بائیوٹیک کے نئے پلانٹ سے اینٹی کورونا مقامی ویکسین کوویکسین کی پہلی تجارتی کھیپ کے نکلنے کے موقع پر کہا کہ ملک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس کی کنجی تیز اور موثر ویکسی نیشن ہی ہے۔
Published: undefined
منسکھ مانڈاویہ نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے لیے ویکسین تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ کوویکسین کی پیداوار کی سہولت کی توسیع سے اس ہدف کو حاصل کرنے میں مزید مدد ملے گی۔ نئے پلانٹ میں ویکسین کی تیاری سے ملک میں اس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ہر ماہ ایک کروڑ ویکسین تیار ہوگی۔ منسکھ مانڈاویہ نے کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے مناسب آکسیجن اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حیدرآباد میں قائم بھارت بائیوٹیک نے اپنی ویکسین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاکر سالانہ ایک ارب تک پہنچنے کے مقصد سے بھروچ ضلع کے انکلیشور میں نئے پلانٹ میں پروڈکشن شروع کیا ہے۔ یہ ستمبر سے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔
Published: undefined
کوویکسین کی پہلی تجارتی کھیپ کے نکلنے کے موقع پر کمپنی کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشن ایلا بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ملک اور دنیا بھر میں لوگوں کو ویکسین کی مانگ کے مطابق مکمل فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ حفاظت اور افادیت کے لحاظ سے عالمی معیار کی ویکسین کا ہدف حاصل کرنے کے بعد کمپنی اب سالانہ ایک ارب ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز