نئی دہلی:عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کی وجہ سے مندی سے دوچار معاشی سرگرمیوں پر خواتین ملازمین پر زیادہ اثر پڑا ہے۔ ورلڈ اکنامک اسٹیج کی ایک رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا (چین کو چھوڑ کر) میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے شعبوں کے 44 کروڑ ملازموں میں بے روزگاری کا سامنا کرنے والی خواتین کی تعداد 31 کروڑ ہے۔ اس معاملے میں مرد ملازمین بہتر حالت میں ہیں اورتیرہ کروڑ مرد ملازمین بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق اس کے پس پردہ ایک بڑی وجہ ’سماجی تعصب‘ ہے جو صرف ترقی پذیر ممالک میں ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’مشکل وقت میں، دونوں آجر اور خاندان خواتین کی نوکری کو بہت زیادہ ضروری خیال نہیں کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
خواتین کو گھر کے کام اور دیکھ بھال کے لئے نوکری چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور مرد ان کاموں میں ہاتھ بٹانے سے انکار کردیتے ہیں۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا کے پہلے بھی ہندوستانی خواتین تعلیم اور آمدنی کی سطح پر روزگار سے باہر ہورہی تھیں اور مردوخواتین کے درمیان روزگار کا فرق ’تشویشناک شرح‘ سے اضافہ ہورہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ’’اس کی وجہ تعلیم کی سطح اور امیدوں کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مواقع کا کم ہونا تھا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز