یو جی سی نیٹ امتحان کی منسوخی اور نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس درمیان دو بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک طرف 22 جون کو ہونے والا نیٹ-یو جی امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے، اور دوسری طرف نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پردیپ سنگھ کھرولا این ٹی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت نے حالیہ امتحانات میں بے ضابطگیوں کے مدنظر نیٹ-پی جی امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’کل ہونے والا نیٹ پی جی امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔‘‘ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’’کچھ مقابلہ جاتی امتحانات کی دیانت داری پر الزامات سے متعلق حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل بورڈ آف اگزامنیشن کے ذریعہ میڈیکل طلبا کے لیے کرائی جانے والی نیٹ-پی جی انٹرنس ٹیسٹ کے عمل کی مضبوطی کا مکمل تجزیہ کیا جانا ضروری ہے۔‘‘
Published: undefined
دوسری طرف سبودھ کمار سنگھ کو این ٹی اے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ سے ہٹا کر انھیں لازمی انتظار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امتحانات میں لگاتار ہو رہی بے ضابطگیوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے یہ کارروائی کی ہے۔ سبودھ کمار کی جگہ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ سنگھ کھرولا کو این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ این ٹی اے کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے کچھ اہم امتحانات میں جے ای ای-مینس اور ایڈوانس (انجینئرنگ انٹرنس ٹیسٹ)، نیٹ (نیشنل ایلجبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ- میڈیکل)، سی یو ای ٹی، یو جی سی نیٹ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ادارہ مختلف ریاستوں میں اہلیتی امتحانات (این ای ٹی-ایس ای ٹی)، جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) امتحان، ایمس پی جی اور آئی جی این او یو امتحانات کا بھی انعقاد کرتا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، آج ہی نیٹ-پی جی امتحان کرانے والے نیشنل بورڈ آف اگزامنیشن فار میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) کے سربراہ اور رکن، گورننگ باڈی کے او ایس ڈی ڈاکٹر راکیش شرما نے کہا تھا کہ ہم ملک کی امید کو کم نہیں ہوں دیں گے۔ ہم پورے ملک میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹنگ (سی بی ٹی) موڈ کے ذریعہ سے امتحان کرائیں گے۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ این بی ای ایم ایس کے پاس امتحان منعقد کرنے کے لیے مضبوط ایس او پی ہیں، جس کے سبب این بی ای ایم ایس سال در سال کامیابی کے ساتھ امتحان کرا رہا ہے۔ ان میں ایس او پی پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ این بی ای ایم ایس نے بہت محنت کی ہے۔ سوال نامہ کی رازداری بنائے رکھنے اور سوال نامہ کے لیک ہونے کے امکانات ختم کرنے پر پورا زور ہوتا ہے۔ حالانکہ اب وزارت نے نیٹ-پی جی کا امتحان ملتوی کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined