قومی خبریں

نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لئے جنگ لڑتی رہے گی: دیویندر سنگھ رانا

دیویندر سنگھ رانا کہا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں جنگ لڑ رہی ہے جس کو ہم لڑتے رہیں گے، ہمیں عدالت پر پورا یقین ہے، ہمارا کیس مضبوط ہے لہٰذا ہمیں یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دفعہ 370 کی بحالی کے لئے عدالت عظمیٰ میں جنگ لڑتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 منسوخی بی جے پی کا گزشتہ 70 برسوں سے انتخابی منشور تھا جس کو انہوں نے پورا کیا۔

Published: undefined

موصوف صدر نے یہاں ایک انٹرویو میں کہا کہ 'نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں جنگ لڑ رہی ہے جس کو ہم لڑتے رہیں گے، ہمیں سپریم کورٹ پر پورا یقین ہے، ہمارا کیس مضبوط ہے لہٰذا ہمیں یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے'۔

Published: undefined

جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ 'منوج سنہا ایک سیاسی گورنر ہیں لیکن ان کے سیاسی تجربے کا تب ہی فائدہ ہوگا جب وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس جا کر ان کی نبض دیکھیں گے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں اور پھر دلی کو اس کے بارے میں بتائیں گے تب ایک مضبوط جموں و کشمیر بنے گا اور مضبوط جموں و کشمیر مضبوط بھارت کی نشانی ہے'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے جموں و کشمیر میں بد امنی کا عالم ہے اور لوگ کافی پریشان ہیں۔ کشمیری پنڈتوں کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف نے کہا کہ 'ہر ایک کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، جموں کے ڈوگرہ کے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہیے، پونچھ راجوری، ڈوڈہ چناب وادی، مسلمان اور ہندو سبھوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ کشمیری پنڈتوں کو بھی اپنے گھر واپس لایا جانا چاہیے'۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اب مسلم کانفرنس نہیں ہے یہ پارٹی اتنی ہی ہندو کی ہے جتنی مسلمان کی یا کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined