وارانسی ضلع جج کی عدالت میں گیان واپی-شرنگار گوری معاملے کی سماعت آئندہ 22 ستمبر کو مقرر ہے۔ لیکن مسلم فریق نے عدالت کی طرف سے سماعت کے لیے دی گئی اس تاریخ کو کم از کم آٹھ ہفتہ بعد کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت کے ذریعہ طے کردہ تاریخ کو انجمن انتظامیہ کے وکلاء نے چیلنج پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ 8 ہفتے کے پہلے یہ تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
Published: undefined
دراصل وارانسی کے ضلع جج اجئے کرشن وشویش نے گزشتہ 12 ستمبر کو معاملہ قابل سماعت قرار دینے کے ساتھ ہی 22 ستمبر کو اس کے لیے تاریخ طے کی۔ لیکن اب ضلع جج کی عدالت میں مساجد کمیٹی کے وکلاء نے درخواست دی ہے جس میں کہا ہے کہ ’’22 ستمبر کی تاریخ ملتوی کر کے کم از کم 8 ہفتے بعد کی تاریخ دی جائے۔‘‘
Published: undefined
مساجد کمیٹی نے اس تعلق سے سپریم کورٹ کے اس حکم کا حوالہ دیا ہے جس میں عدالت نے معاملہ ضلع جج کے یہاں چلانے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی حکم آنے پر آئندہ سماعت کا وقت کم از کم 8 ہفتے کے بعد کا طے کیا تھا تاکہ جس کسی کو بھی اعتراض ہو تو اسے مناسب وقت مل جائے۔ اس سلسلے میں مساجد کمیٹی کے وکیل رئیس احمد نے بتایا کہ آج ضلع جج کی عدالت میں ایک درخواست دی گئی ہے۔ اس میں آئندہ سماعت کے لیے 8 ہفتے کا وقت مانگا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز