مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دھار کی تاریخی بھوج شالہ کا کل سے اے ایس آئی سروے شروع ہونا ہے، لیکن اس سے ٹھیک ایک دن قبل مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا رخ کر لیا ہے۔ مسلم فریق نے ہائی کورٹ کی اندور بنچ کے حکم پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مسلم فریق نے یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے لانے کی گزارش کی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’ہندو فرنٹ فار جسٹس‘ کی عرضی پر ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر دو عرضی دہندگان کی موجودگی میں بھوج شالہ احاطے کا سروے کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سروے کی رپورٹ بند لفافے میں دینے کا حکم بھی صادر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو اپنی رپورٹ 6 ہفتے کے اندر دینے کو کہا گیا ہے۔ اس سروے کے بعد طے ہوگا کہ بھوج شالہ پر آخر کس کا حق ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی کی طرف سے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو سروے سے متعلق سبھی جانکاری دے دی گئی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق بھوج شالہ احاطہ کا اے ایس آئی سروے 22 مارچ کی صبح ہی شروع کر دیا جائے گا۔ دھار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ انھیں اس سلسلے میں اے ایس آئی کا خط ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined