قومی خبریں

’یوپی انتخاب میں اس بار یک رنگی اتحاد کو کثیر رنگی اتحاد شکست دے گا‘

آر ایل ڈی چیف جینت چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں، امبیڈکر نے شہریوں کو جو حقوق دیے ان اقدار کو بچانے کے لیے یہی اتحاد یوپی کے ووٹروں کے لیے واحد متبادل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل کے چیف جینت چودھری نے جمعہ کو آگرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے بی جے پی کے دعووں کو کھوکھلا بتایا اور کہا کہ لاٹھی، بلڈوزر چلانے سے آگرہ کی ترقی نہیں ہو سکتی۔ اکھلیش یادو نے اس دوران کہا کہ یہ کثیر رنگی اتحاد ہے، لال سماجوادی پارٹی کا ہے، آریل ڈی کے ساتھ اس بار سفید بھی ہے، امبیڈکروادی کے ساتھ نیلا رنگ ہے۔ اس بار یک رنگی لوگوں کو ہرائیں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ روزگار کے لیے نوجوانوں کو حکومت نے بے عزت کیا۔ اس بار کے انتخاب میں ایک ایک یوتھ اپنے بوتھ سے بی جے پی کو تاریخی شکست دلائے گا۔ انھوں نے یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیر اعلیٰ کمپریشر ہیں جو گرمی نکال دیں گے۔ اس بار گورکھپور کی عوام اتراکھنڈ بھیج دے گی۔

Published: undefined

کورونا بحران کی بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ نہ دوائیں دے سکے اور نہ علاج۔ مرینا کا ایک نوجوان لاک ڈاؤن میں اپنے گھر نہیں پہنچ سکا، راستے میں دم توڑ دیا۔ سوٹ کیس پر ایک ماں اپنے بچے کو لے جا رہی تھی اور یہاں کے افسران کہہ رہے تھے کہ بچپن میں ہم بھی سوٹ کیس پر بیٹھ کر گئے تھے۔ حکومت بیدار نہیں تھی۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ حکومت نے کاروبار پر تعاون نہیں کیا۔ ایک ضلع-ایک پروڈکٹ ٹھپ ہو گیا۔ ڈبل انجن کی حکومت نے کاروبار ٹھپ کر دیا۔ جتنے بھی بڑے کام ہیں، سماجوادی پارٹی حکومت میں شروع ہوئے تھے۔ پینے کے پانی کے گنگاجل پرجیکٹ کو سماجوادی حکومت نے دیا۔ میٹرو سماجوادی حکومت کی دین ہے۔ حکومت سماجوادی پارٹی کے دور کے کاموں کو اب بھی پورا نہیں کر پا رہی ہے۔ تکلیف میوزیم سے بھی تھی۔ حکومت نے ابھی تک میوزیم پورا نہیں کیا۔ وہاں پہنچ کر چوکیدار سے پوچھا کہ اے سی کیوں نہیں لگا، بتایا کہ ان کی وارنٹی بھی ختم ہو گئی۔ چھترپتی شیواجی کا مجسمہ لگے گا اور جیجا بائی کا مجسمہ بھی لگے گا۔ آگرہ گنگا جمنی تہذیب کا شہر ہے۔ تاج گنج کو حضرت گنج سے سماجوادی پارٹی کی حکومت نے جوڑا۔

Published: undefined

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آر ایل ڈی چیف جینت چودھری نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ امبیڈکر نے شہریوں کو جو حقوق دیے ان اقدار کو بچانے کے لیے یہی اتحاد اتر پردیش کے ووٹروں کے لیے واحد متبادل ہے۔ لاٹھی، بلڈوزر چلانے سے آگرہ کی ترقی نہیں ہو سکتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined