قومی خبریں

راشٹرپتی بھون میں موجود تاریخی ’مغل گارڈن‘ کا نام تبدیل، اب ’امرت اُدیان‘ کے نام سے پہچانا جائے گا

مغل گارڈن ہر سال عام لوگوں کے لیے ایک بار کھولا جاتا ہے اور اس سال بھی 31 جنوری سے کھلے گا، لیکن اب اسے مغل گارڈن کی جگہ امرت اُدیان کے نام سے جانا جائے گا۔

مغل گارڈن
مغل گارڈن تصویر یو این آئی

راشٹرپتی بھون میں موجود مشہور مغل گارڈن کا نام بدل دیا گیا ہے۔ اب اسے ’امرت ادیان‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مغل گارڈن کا نام ’امرت مہوتسو‘ کے تحت بدلا گیا ہے۔ حالانکہ کئی لوگ اسے مسلم ناموں والے مقامات کا نام تبدیل کرنے والے سلسلہ کی نئی کڑی تصور کر رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مغل گارڈن ہر سال عام لوگوں کے لیے ایک بار کھولا جاتا ہے اور اس سال بھی 31 جنوری سے کھلے گا۔ لیکن اب اسے مغل گارڈن کی جگہ امرت اُدیان کے نام سے جانا جائے گا۔ اس باغیچے میں لوگ ٹیولپ اور گلاب کی مختلف نسلوں کے پھول دیکھنے پہنچتے ہیں اور لوگوں کو اس کے کھلنے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

Published: undefined

راشٹرپتی بھون میں موجود اس باغیچہ میں برطانوی اور مغل دونوں دور کے باغیچوں کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ اسے بنانے کے لیے ایڈوِن لوٹینس نے پہلے ملک و بیرون ممالک کے باغیچوں کی تحقیق کی تھی۔ اس باغیچہ میں پودا روپنے میں ہی تقریباً ایک سال کا وقت لگا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، حکومتیں وقتاً فوقتاً کئی جگہوں کا نام بدلتی رہی ہیں۔ خصوصاً 2014 کے بعد جب سے مرکز میں بی جے پی کی حکومت تشکیل پائی ہے اور اتر پردیش میں یوگی حکومت برسراقتدار ہوئی ہے، کئی شہروں، مقامات، ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ کے مسلم ناموں کو بدلا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined