قومی خبریں

جتنا کیچڑ اچھالوگے، اتنا کمل کھلے گا: وزیر اعظم مودی

راجیہ سبھا میں جمعرات کو صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے حزب اختلاف کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ جتنا بی جے پی کو نشانہ بنائے گی کمل اتنا ہی کھلے گا

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ میں خطاب کرتے وزیر اعظم مودی</p></div>

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے وزیر اعظم مودی

 

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں جمعرات کو صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے حزب اختلاف کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ جتنا بی جے پی کو نشانہ بنائے گی کمل اتنا ہی کھلے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا میں ان ارکان پارلیمنٹ (حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ) سے کہنا چاہتا ہوں کہ جتنا کیچڑ پھینکیں گے، کمل اتنا ہی اچھا کھلے گا۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کہ تین سے چار برسوں میں تقریباً 11 کروڑ گھروں میں پینے کے قابل پانی کے کنکشن لگے اور نو برسوں میں ملک بھر میں 48 کروڑ جن دھن کھاتے کھولے گئے۔ وزیر اعظم جس وقت تقریر کر رہے تھے تو حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے اڈانی اور وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بدھ کے روز قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے اڈانی کے معاملہ کی تفتیش کے لئے جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ بولا تھا۔ کھڑگے نے کہا، اڈانی تنازعہ کی تفتیش جے پی سی کے ذریعے ہونی چاہئے، حکومت کو اگر کسی بات کا خوف نہیں تو اسے جی پی سی تشکیل دینی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined