قومی خبریں

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آیا، ہندوستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون کو

مختلف ہلال کمیٹیوں اور دارالقضاء کے ذریعہ ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کے تعلق سے اعلان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 20 جون 2023 یعنی منگل کو ماہ ذی الحجہ 1444ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

ہندوستان میں ماہ ذی الحجہ کا چاند 29 ذی قعدہ 1444ھ مطابق 19 جون 2023 بروز پیر دیکھے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مختلف ہلال کمیٹیوں اور دارالقضاء کے ذریعہ اس تعلق سے اعلان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 20 جون 2023 یعنی منگل کو ماہ ذی الحجہ 1444ھ کی پہلی تاریخ ہوگی، اور 29 جون 2023 یعنی جمعرات کو ذی الحجہ کی 10 تاریخ ہوگی۔ یعنی 29 جون کو عیدالاضحیٰ کا تہوار پورے ملک میں تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔

Published: undefined

مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ (بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف) نے ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے سے متعلق اپنے اعلانیہ میں لکھا ہے کہ ’’حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 29 ذی قعدہ 1444ھ مطابق 19 جون 2023ء بروز پیر کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، البتہ صوبہ مہاراشٹر، یوپی، آندھرا پردیش، راجستھان، کرناٹک اور دیگر مقامات سے عام رویت کی اطلاع موصول ہوئی، رویت اور شہادت کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ اس لیے مورخہ 20 جون 2023 روز منگل کو ماہ ذی الحجہ 1444ھ کی پہلی تاریخ قرار پائی اور 29 جون 2023 روز جمعرات کو ذی الحجہ کی 10 تاریخ (عیدالاضحیٰ) ہوگی۔‘‘

Published: undefined

امارت شرعیہ ہند نے بھی ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر سے جو اعلان جاری کیا گیا ہے اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’آج ابھی بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مفتی ذکاوت حسین قاسمی صاحب نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود تھا، البتہ ملک کے بیشتر مقامات اعظم گڑھ، جونپور، سرائے میر، مئو ائمہ، مالیگاؤں، ناگپور، رائے چور، گلبرگہ وغیرہ سے رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس لیے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 رویت شرعاً ثابت ہو گئی ہے۔ کل بتاریخ 20 جون 2023 بروز جمعرات ماہ ذی الحجہ 1444ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عیدالاضحیٰ کی نماز 29 جون بروز جمعرات ادا کی جائے گی (ان شاء اللہ)۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined