رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد آج پورے ملک میں ہلال عید یعنی شوال المکرم کا چاند نظر دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عید کی مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ کل بروز جمعرات عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ گزشتہ روز ملک میں چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ہلال کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد جمعرات 11 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ملک کے جنوبی سواحلی علاقوں نیز لداخ کے علاقے میں بدھ 10 اپریل کو ہی عید الفطر منائی گئی ہے۔ اس کی وجہ قرب و جوار سے رویت ہلال کا ہونا ہے۔ اس کے علاوہ سعوی عرب و مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی عیدا الفطر 10 اپریل کو ہی منائی گئی ہے۔ چونکہ ہندوستان و بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا اس لیے 30 روزوں کی تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔ کل سورج غروب ہونے کے بعد کافی دیر تک ملک کی تمام علاقوں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے متفقہ طور پر 11 اپریل کو عیدا لفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان میں عام طور پر سعودی عرب میں عیدالفطر کے دوسرے روز عید منائی جاتی ہے، مگر کیرالہ و کشمیر کے علاقے اس سے مستثنیٰ ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان ملک کی سبھی ریاستوں کی مساجد و عید گاہوں میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے خاص انتظامات کیے گیے ہیں۔ اس بار عید الفطر کے موقع پر عام انتخابات کی سرگرمیاں بھی خوب دیکھنے کو ملیں گی۔ ابھی سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں۔ امن و امان و بھائی چارے کے اس تہوار کے موقع پر کہیں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ ہو، اس غرض سے ملک کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ اس انتظام کے تحت مساجد کے اطراف پولیس کے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
Published: undefined
ہلال عید کے نظر آنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دینے کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے 30 روزے پورے ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو عیدا لفطر کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا نے لگے ہیں، جبکہ بہت سی ویب سائٹس عیدالفطر کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے پیغامات فراہم کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد شوال المکرم کی پہلی تاریخ کو عیدا لفطر منائی جاتی ہے۔ اسے بھائی چارے کا تہوار بھی کہا جاتا ہے جس میں ایک دوسرے کی اعانت کے علاوہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا بھی مقصود ہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined