نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے شروع ہو کر 13 اگست تک چلے گا لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کا چھٹا اجلاس 19 جولائی پیر سے شروع ہوگا اور سرکاری کام کاج نمٹانے کے بعد 13 اگست کو ختم ہوگا۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے بھی کہا کہ راجیہ سبھا کا 254واں اجلاس 19 جولائی سے شروع ہوکر 13 اگست تک چلے گا۔ مانسون اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں میں 19 میٹنگیں ہوں گی۔
Published: undefined
عہدیداران نے بتایا کہ مانسون اجلاس کا انعقاد کورونا سے متعلق رہنما ہدیات کی پاسداری کرتے ہوئے ہوگا اور سماجی دوری کا خیال رکھا جائے گا۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس بیکوقت منعقد ہوں گے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق لوک سبھا میں 444 اور راجیہ سبھا میں 218 ارکان کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز