قومی خبریں

مودی حکومت نے ’سب سے پہلے ایمان بیچا، اور اب...‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سب سے پہلے ایمان بیچا اور اب...‘‘، اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے ہیش ٹیگ اِنڈیا آن سیل (ہندوستان برائے فروخت) لگایا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو قومی مونیٹائزیشن پائپ لائن منصوبہ پر مودی حکومت پر ایک بار پھر شدید حملہ کیا اور کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کی بات کرنے والی یہ حکومت اب اپنا ایمان بیچ چکی ہے۔ راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں مودی حکومت کا نام تو نہیں لکھا ہے لیکن واضح لفظوں میں یہ ضرور لکھا ہے کہ ’’سب سے پہلے ایمان بیچا اور اب...‘‘۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے ہیش ٹیگ اِنڈیا آن سیل (ہندوستان برائے فروخت) لگایا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل منگل کو بھی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے مودی حکومت کو اس تعلق سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے نجی شعبوں کو ملک کی دولت میں حصہ دار بنانے کے لیے حکومت پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ یہ حکومت 70 سال میں حاصل کی گئی ملک کی دولت اپنے کچھ سرمایہ دار دوستوں کو فروخت کر ملک کو تاریکی میں دھکیل رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کو اس اسکیم کے تعلق سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ "قومی مونیٹائزیشن اسکیم کے نام پر قومی تخفیف اسکیم نافذ کی جارہی ہے، قومی اثاثوں کو دوستوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined