بنگلورو: کرناٹک کے سیکس ویڈیو معاملے میں گرفتار مرکزی ملزم ایم پی پرجول ریونا کا موبائل اور سامان خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ضبط کر لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ آج ہی شروع ہو جائے گی اور پورے واقعے کو سمجھنے کے لیے انہیں ہاسن میں واقع ان کے گھر بھی لے جایا جائے گا جہاں مبینہ طور پر یہ جرم ہوا تھا۔
Published: undefined
ریونا کو جرمنی سے ہندوستان پہنچتے ہی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بنگلورو کے ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم انہیں علی الصبح بنگلورو میں سی آئی ڈی کمپلیکس میں واقع اپنے دفتر لے گئی۔
Published: undefined
میونخ سے لفتھانسا ایئر لائنز کی پرواز جیسے ہی بنگلورو ہوائی اڈے پر اتری اسے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں نے گھیر لیا۔ امیگریشن کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ہاسن کے ایم پی کو ایس آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پرجول کا موبائل فون اور سامان ایس آئی ٹی نے ضبط کر لیا ہے۔ موبائل فون اور ان کی آواز کے نمونے فرانزک لیب کو بھیجے جائیں گے۔
Published: undefined
ملزم کو پہلے طبی علاج کے لیے بنگلورو کے بورنگ اسپتال لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد ایس آئی ٹی کے سربراہ بی کے سنگھ کی قیادت میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس کے بعد ریونا کو ہاسن میں واقع ان کے گھر لے جایا جائے گا جہاں ان پر جنسی استحصال اور عصمت دری کے واقعات کو انجام دینے کا الزام ہے۔ ثبوت اکٹھا کرنے کے علاوہ ایس آئی ٹی واقعات کو جوڑنے کی بھی کوشش کرے گی۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہاسن سے لانے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس دوران ان کے وکلاء کی ایک ٹیم پرجول سے ملنے پہنچی۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ریونا نے 26 اپریل کو ان کہ مبینہ جنسی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک چھوڑ دیا تھا۔ ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری، لک آؤٹ نوٹس اور بلیو کارنر نوٹس جاری کئے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined