نئی دہلی: صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ الیکشن کمیشن کوانتخاب والی پانچ ریاستوں میں کووڈ کے پھیلاؤ اور کووڈ ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال کی تفصیلی معلومات دی گئی ۔
وزارت نے یہاں جاری ایک وضاحت میں کہا کہ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران کی میٹنگ میں انتخاب والی پانچ ریاستوں میں کورونا وبا کے پھیلاؤ اور کووڈ ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال کی تفصیلی معلومات دی گئی۔
وزارت نے کہا کہ میڈیا کے ایک طبقہ میں میں’ کووڈ کی صورت حال کے بارے میں فکر مند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے‘ اور ’گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے‘جیسے تبصرے بے بنیاد ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اس طرح کی خبریں انتہائی غلط، گمراہ کن اور سچائی سے دور ہیں۔ان رپورٹس میں وبا کے درمیان غلط معلومات کی مہم شروع کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے۔
وزارت نے کہا کہ صحت کے سکریٹری کے ساتھ میٹنگ پانچ پولنگ والی ریاستوں پر مرکوز تھی اور کووڈ سے متعلق صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا۔ آنے والے مہینوں میں پانچ ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز