قومی خبریں

دہلی کی وزیر نے بجلی کی بڑھی شرحوں پر پیش کی  وضاحت

دہلی میں بجلی کے نرخوں کو لے کر لوگوں میں الجھن پیدا ہو گئی تھی اور اس الجھن کو دور کرنے کے لیے  وزیر توانائی آتشی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی / ویڈیو گریب</p></div>

عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی / ویڈیو گریب

 

دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد لوگوں میں بے چینی اور الجھن پیدا ہو گئی ہے کہ کس کا بل بڑھے گا اور کس کا نہیں۔ وزیر توانائی آتشی نے وضاحت کی ہے کہ جن کا بل صفر آرہا ہے، ان کا بل صفر ہی آئے گا، لیکن جن کا بل 200 یونٹ سے زیادہ ہے یعنی وہ بڑے صارفین کے زمرے میں آتے ہیں، انہیں 8 فیصد اضافی سرچارج ادا کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی آتشی نے بجلی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف کو لے کر مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔

Published: undefined

وزیر توانائی آتشی نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں دہلی کے صارفین کو بتانا چاہوں گی کہ جن کا بل صفر آتا رہا ہے ان کا صفر آ تا رہے گا، چاہے سرچارج بڑھ جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی وجہ سے دہلی میں بجلی کی شرحوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں کوئلے کی قلت کی وجہ سے کوئلے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کوئلے کے خریدار کو 10 فیصد مہنگا کوئلہ خریدنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے قانون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دہلی میں چمبل جیسی ڈکیتی ہو رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر آئینی نظام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل دہلی حکومت نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ اس اضافے کا براہ راست صارفین پر اثر نہیں پڑے گا۔ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔ سردیوں میں بجلی سستی ہو جاتی ہے جب کہ گرمیوں میں اس کی قیمت میں قدرے اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہر سہ ماہی جائزے میں بجلی کی خریداری کے معاہدے کے تحت قیمتوں میں معمولی اضافہ یا کمی ہوتی رہتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined