نئی دہلی: مودی کابینہ میں توسیع کے امکانات کے درمیان آج شام وزیر اعظم کی رہائش پر ہونے جا رہے اجلاس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا تھا کہ اجلاس کے دوران وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لے کر وزارتوں کے آئندہ منصوبوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Published: 06 Jul 2021, 11:15 AM IST
ادھر، مودی کابینہ میں ردوبدل کے حوالہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ کئی موجودہ کابینہ وزراء کو ہٹایا جا سکتا ہے، وہیں پانچ ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کئی نئے چہروں کو جگہ مل سکتی ہے۔ اس وقت 9 مرکزی وزیر ایسے ہیں جن کے پاس ایک سے زیادہ وزارت ہے۔ ان میں پرکاش جاوڈیکر، ڈاکٹر ہرش وردھن، پیوش گوئل، دھرمیندر پردھان، نریندر سنگھ تومر، نتن گڈکری، روی شنکر پرساد، اسمرتی ایرانی اور ہردیپ پوری کے نام شامل ہیں۔
Published: 06 Jul 2021, 11:15 AM IST
پرکاش جاوڈیکر کے پاس اطلاعات و نشریات، بھاری صنعت اور وزارت ماحولیات کی ذمہ داری ہے۔ پیوش گوئیل کے پاس ریلوے، تجارت اور خوراک کی فراہمی کی وزارت ہے۔ دھرمیندر پردھان کے پاس اسٹیل اور پیٹرولیم کی وزارتیں ہے۔ نتن گڈکری محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایم ایس ایم ای کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر ہرش وردھن کے پاس وزارت صحت کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی بھی ذمہ داری ہے۔
Published: 06 Jul 2021, 11:15 AM IST
نریندر سنگھ تومر کے پاس وزارت زراعت، دیہی ترقی، پنچایت راج اور فوڈ پروسیسنگ کا ذمہ ہے۔ روی شنکر پرساد کے پاس وزارت قانون، آئی ٹی اور مواصلات کی ذمہ داری ہے۔ اسمرتی ایرانی کے پاس خواتین اور اطفال کی ترقی اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی ذمہ داری ہے۔ جبکہ ہردیپ سنگھ پوری (وزیر مملکت آزادانہ چارج) ہاؤسنگ اینڈ سول ایوی ایشن کی وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
Published: 06 Jul 2021, 11:15 AM IST
ممکنہ وزراء میں جیوتیرادتیہ سندھیا اور سربانند سونووال کے نام نمایاں ہیں۔ وہیں اگلے سال اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، لہذا ریاست سے 5 لیڈران کو وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ ان میں ورون گاندھی، ریتا بہوگنا جوشی، انیل جین، رام شنکر کتھیریہ اور ظفر اسلام کے نام شامل ہیں۔
Published: 06 Jul 2021, 11:15 AM IST
وہیں، آئندہ سال اتراکھنڈ میں بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے، لہذا خیال کیا جا رہا ہے کہ نینی تال کے ممبر پارلیمنٹ اجے بھٹ یا راجیہ سبھا کے رکن انیل بلونی کو کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ کابینہ کے لئے دہلی سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پرویش ورما یا مناکشی لیکھی کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔
Published: 06 Jul 2021, 11:15 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Jul 2021, 11:15 AM IST