قومی خبریں

دہلی کے رِج علاقے میں درختوں کی کٹائی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں کل ہوگی سماعت

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین سے پوچھا تھا کہ درختوں کی کٹائی پر پابندی کے احکامات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرنے پر ان پر توہین عدالت کا مقدمہ کیوں نہ درج کیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ دہلی کے رِج علاقے میں درختوں کی کٹائی کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے وائس چیئرمین کو مجرمانہ توہین کا از خود نوٹس جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع مقدمات کی فہرست کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجّل بھویان کی تعطیلاتی بنچ 24 جون کو اس کیس کی سماعت کرے گی۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین سے پوچھا تھا کہ درختوں کی کٹائی پر پابندی کے احکامات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرنے پر ان پر توہین عدالت کا مقدمہ کیوں نہ درج کیا جائے۔ عدالت نے کہا تھا کہ ہم یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ سڑک کو چوڑا کرنے کا کام جس ٹھیکیدار کو سونپا گیا ہے اس نے اپنی مرضی سے درخت کاٹے ہیں۔ درختوں کی کٹائی ڈی ڈی اے کے افسران کے حکم کی بنیاد پر ہوئی ہوگی۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین نے درختوں کی کٹائی کو کم کرنے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھیج کر لیفٹیننٹ گورنر کو گمراہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے امید ظاہر کی تھی کہ لیفٹیننٹ گورنر نہ صرف دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے بلکہ ڈی ڈی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے۔ سپریم کورٹ کا ماننا تھا کہ ڈی ڈی اے کے ذریعے کاٹے جانے والے ہر درخت کے بدلے 100 نئے درخت لگائے جانے چاہئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined