نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پانچ ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں 690 ایسے پولنگ اسٹیشن ہوں گے جہاں انتخابی عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت تمام انتخابی انتظام خواتین کے ہاتھ میں ہوں گے۔ اسی طرح ہر علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر صرف معذور کارکن ہی انتظام کریں گے۔
Published: undefined
انتخابی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے گزشتہ روز بتایا کہ ’مکمل طور پر خواتین کے زیر انتظام پولنگ اسٹیشن' کی پہل صنفی مساوات اور خواتین کی شراکت میں اضافہ کے عزم کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے انتظامات سمیت ووٹنگ کے عمل کا سارا کام خواتین کے ہاتھ میں ہوگا۔ اسی طرح ہر حلقے میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جس کا انتظام مختلف معذور اہلکار سنبھالیں گے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز دہلی کے وگیان بھون میں پریس کانفرنس طلب کی۔ اس دوران گوا، پنجاب، منی پور، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ ریاستوں میں پولنگ 7 مراحل میں ہوں گی اور پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 10 فروری 2022 جبکہ آخری مرحلہ کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔ اس کے بعد 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ کی پولنگ ایک-ایک مرحلہ میں، منی پور کی پولنگ 3 مراحل میں اور اتر پردیش کی پولنگ سب سے زیاد 7 مراحل میں مکمل ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز