چنئی: تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی کے ایک 39 سالہ شخص نے ازدواجی گھوٹالے میں تقریباً 21 لاکھ روپے گنوا دیئے۔ دراصل اس نوجوان کو ایک مرد نے خود کو دلہن کے طور پر پیش کر کے اس سے ٹھگی کو انجام دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس شخص کا نام عام نہیں کیا ہے، جس کے ساتھ ٹھگی کی گئی ہے۔ پولیس نے سیلم کے دتاتری سری نواسن کو گرفتار کر لیا، جس نے ممکنہ طور پر دلہن کا روپ دھار لیا تھا۔
Published: undefined
نونگم بکم پولیس کے مطابق 39 سالہ شخص کے والد نے اپنے بیٹے کا نام شادی کی سائٹ پر درج کرایا تھا کیونکہ اس کی عمر زیادہ ہو رہی تھی۔ ملزم دتاتری سرینواسن نے سائٹ کے ذریعے خود کو عورت ظاہر کرتے ہوئے اس سے رابطہ کیا اور اپنا فون نمبر 39 سالہ شخص کے ساتھ شیئر کیا۔
Published: undefined
39 سالہ شخص سے ملنے کے چند دن بعد دتاتری سرینواس نے ایک خاتون کا روپ دھارتے ہوئے اسے بتایا کہ اس کی والدہ اسپتال میں ہیں اور انہیں فوری مالی امداد کی ضرورت ہے۔ اس 39 سالہ شخص نے فوری طور پر رقم اپنے اکاؤنٹ سے منتقل کر دی۔ اتنے پیسے دینے کے بعد بھی ممکنہ دلہن مزید رقم کا مطالبہ کر رہی تھی تب، ہی اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
Published: undefined
تحقیقات پر پولیس کو پتہ چلا کہ 39 سالہ شخص کو دھوکہ دینے والا شخص دتاتری سری نواس ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ منگل کی شام اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined