قومی خبریں

ہندوستان میں 201 دن بعد کورونا کے سب سے کم 18795 نئے معاملے، 179 مریضوں کی موت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18795 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18795 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے، جو کہ انفیکشن کے یومیہ معاملات کے لحاظ سے 201 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسی دوران پیر کو ملک میں ایک کروڑ دو لاکھ 22 ہزار 525 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 87 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 636 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18795 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 57 ہزار 481 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اسی دوران 26030 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار دو ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 7414 کم ہو کر دو لاکھ 92 ہزار 206 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 179 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 447373 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.81 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.87 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

Published: undefined

کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 6122 ایکٹو کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ان کی تعداد 157733 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں 17763 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 4459193 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 58 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24661 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملات 32 کم ہوکر 41396 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 138902 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6364027 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined