پٹنہ: بہار کے پٹنہ ضلع میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں پر لگام لگانے کے لئے دس جولائی سے ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں پٹنہ ضلع میں کووڈ۔19 کے معاملے میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ کورونا انفیکشن کی توسیع کو روکنے کے لئے پورے ضلع میں دس جولائی سے 16 جولائی ایک ہفتہ تک لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
کمار روی نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن مدت میں ضلع کے سبھی پرائیوٹ اور تجارتی مراکز بند رہیں گے لیکن عوامی نظام تقسیم ( پی ڈی ایس) سمیت خوردنی اشیاء کی دکانیں، پھل، سبزی، دودھ اور ڈیری، گوشت، مچھلی اور مویشیوں کے چارے کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ حالانکہ پھل، سبزی اور گوشت۔ مچھلی کی دکانوں کو صبح چھ بجے سے دس بجے تک اور شام چار بجے سے سات بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ان کے علاوہ بینک اور انشورنش دفاتر، اے ٹی ایم، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، ٹیلی مواصلات، انٹر نیٹ اور اطلاعات و ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات، ای کامرس کے توسط سے اناج، دوائیوں اور آلات کی ڈیلیوری، پٹرول پمپ، رسوئی گیس، بجلی پیداوار اور تقسیم، کولڈ اسٹوریج اور ویئر ہاﺅس، پرائیوٹ سیکوریٹی خدمات، صنعتی ادارے اور طبی خدمات بحال رہیں گی۔
Published: undefined
کمار روی نے بتایا کہ اس دوران دفاع ، مرکزی سیکوریٹی فورس، ٹریزری، سی این جی ۔ ایل پی جی اور پی این جی، آفات مینجمنٹ، بجلی پیدوار اور تقسیم، ڈاک گھر، نیشنل انفارمیٹک سینٹر، محکمہ موسمیات کے دفاتر کو چھوڑ کر سبھی سرکاری دفاتر بند رہیں گی۔ حالانکہ اس دوران پولیس، ہوم گارڈ، شہری تحفظ، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی خدمات، آفات مینجمنٹ، الیکشن اور جیل محکمہ کے دفاتر، ضلع انتظامیہ، پانی اور صفائی اور نگر پالیکا دفاتر کھلے رہیں گے۔ نگر پالیکا دفاتر میں صرف صفائی عملہ اور آبی سپلائی افسر ہی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے رہنے والے سرکاری دفاتر کم سے کم ملازمین کے ساتھ کام کریں گے۔ دیگر سبھی دفاتر اپنے ملازمین اور افسران کو ورک فراہم ہوم کی سہولیات عطا کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع کے جوڈیشیل آفیسر پٹنہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سبھی پرائیوٹ اور سرکاری اسپتال اور دوا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اس دوران میں سبھی پوجاپاٹھ مقامات بند رہیں گے اور کچھ مستثنیات کو چھوڑ کر مذہبی پروگراموں کا انعقاد نہیں ہوگا۔ غور طلب ہے کہ پٹنہ ضلع میں حالیہ دنوں میں کورونا انفیکشن کے ریاست میں سب سے ز یادہ 1349 معاملے ہیں۔ وہیں انفکیشن سے بارہ لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک پٹنہ میں کل متاثرین میں سے 641 لوگ صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined