بدعنوان ممالک کی فہرست جاری کرنے والا ادارہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے منگل (30 جنوری) کو 2023 کے لیے گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کیا ہے۔ 180 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 8 مقام کی گراوٹ کے ساتھ 93 ویں پائیدان پر پہنچ گیا ہے، یعنی 87 ممالک میں ہندوستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہے۔ 130 ممالک کی فہرست میں دو تہائی سے زائد ممالک کا اسکور 50 سے بھی نیچے ہے۔ یعنی دو تہائی سے زیادہ ممالک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہے۔ وہیں اوسط درجے کی بدعنوانی کے اسکور میں 43 مملاک ہیں۔ رپورٹ مطابق پبلک سیکٹر کے بدعنوانی میں سب سے کم بہتری درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی رجحان انڈیکس (CPI) 2023 سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر ممالک نے پبلک سیکٹر میں جاری بدعنوانی سے نمٹنے میں بہت کم یا کوئی سدھار نہیں کیا ہے۔ یہ لسٹ پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ صفر اسکور کا مطلب سب سے بدعنوان اور 100 اسکور کا مطلب سب سے ایماندار ہے۔ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں ڈنمارک کو سب سے کم بدعنوان ملک بتایا گیا ہے۔ یہ مسلسل چھٹی بار ہوا ہے جب ڈنمارک سب سے اونچے مقام پر ہے۔ عدالتی نظام میں بہتر سہولیات کی وجہ سے ڈنمارک نے سب سے زیادہ 100 میں سے 90 اسکور حاصل کیا ہے۔
Published: undefined
وہیں فن لینڈ و نیوزی لینڈ بالترتیب 87 اور 85 اسکور کے ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔ اس سال ٹاپ 10 ممالک میں ناروے (84)، سنگاپور (83)، سویڈن (82)، سویٹزرلینڈ (82)، نیدرلینڈ (79)، جرمنی (78) اور لکجمبرگ (78) شامل ہیں۔ اس فہرست میں سب نچلے پائیدان پر صومالیہ (11)، وینیجیولا (13)، شام (13)، جنوبی سوڈان (13) اور یمن (16) ہیں۔ یہ تمام ممالک طویل عرصے سے مسلح جدوجہد سے جوجھ رہے ہیں۔ نکارگوآ (17)، شمالی کوریا (17)، ہیتی (17)، ایکووٹوریل گنی (17)، ترکمانستان (18) اور لیبیا (18) میں بھی بدعنوانی عروج پر ہے۔
Published: undefined
ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت اس سال 93 ویں مقام پر ہے۔ سی پی آئی مارکنگ میں ہندوستان کو 100 میں سے 39 نمبر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال 2022 میں ہندوستان 85 ویں مقام پر تھا۔ وہیں سی پی آئی مارکنگ میں 40 نمبر دیئے گئے تھے۔ پڑوسی ملک پاکستان اس فہرست میں 134 ویں مقام پر ہے۔ سی پی آئی مارکنگ میں پاکستان کو 29 نمبر ملا ہے۔ وہیں شری لنکا کو 34 نمبر ملے ہیں۔ افغانستان اور میانمار کو 20، چین کو 42 اور بنگلہ دیش کو 24 نمبر ملے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined