سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں جموں وکشمیر میں لاگو کئے جا رہے قوانین مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قوانین کو بھی ’فرقہ وارانہ‘ رنگ دیا گیا ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں صحافی سجاد گل کی گرفتاری کے رد عمل میں کیا۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انڈیا کے باقی حصوں کے مقابلے میں جموں وکشمیر میں لاگو کئے جا رہے قوانین مختلف ہیں۔ مسلمانوں کی نسل کشی کی کھلے عام باتیں کرنے والے بنیاد پرست لوگ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ حقوق بشر کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنے والے کشمیری صحافیوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے‘۔ ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’یہاں قوانین کو ’فرقہ وارانہ‘ رنگ دیا گیا ہے‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined