نئی دہلی: گاندھی جینتی کے موقع پر آج مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیہہ میں دنیا کا سب سے بڑا کھادی سے بنا ترنگا لہرایا گیا جس کا وزن 1000 کلوگرام، 255 لمبائی اور 150 فٹ چوڑائی ہے۔ دیوہیکل ترنگے کی رونمائی لیہہ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے ایک خصوصی تقریب میں کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے بھی موجود تھے۔
Published: undefined
مرکزی وزیر تجارت و صنعت اور ٹیکسٹائل پیوش گوئل نے اس ترنگے کی تصویر کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ شہریوں میں سودیشی کھادی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ملک سے محبت کا جذبہ بڑھائے گا‘۔' یہ جھنڈا فوج کی 57 ویں انجینئرنگ ریجیمنٹ نے کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن سے تیار کروایا ہے۔ یہ تقریب ٹیلی ویژن پر دوردرشن پر دکھائی گئی۔
Published: undefined
مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈاویانے بھی ٹوئٹر پر اس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گاندھی جینتی (سالگرہ) کے موقع پر لداخ میں دنیا کا سب سے بڑا ترنگا کی رونمائی کی گئی جو ہندوستان کے قومی پرچم کے لیے بڑے فخر کا لمحہ ہے۔ میں باپو کی یاد میں اس تقریب کے تئیں اظہار عقیدت کرتا ہوں۔ یہ ہندوستانی دستکاروں کے مفادات اور ملک کا وقار بڑھانے والی تقریب ہے۔ جے ہند جے بھارت‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined