قومی خبریں

’یہ واقعہ امن و امان کو بے نقاب کرتا ہے‘، راہل گاندھی بابا صدیقی کے قتل پر برہم

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی (اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ کانگریس رہنما  راہل گاندھی نے اس واقعہ پر سوال اٹھائے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو ہفتہ  یعنی12 اکتوبر کی رات ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس چونکا دینے والے واقعے کے بعد اپوزیشن نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی اس واقعہ پر ریاستی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بابا صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "بابا صدیقی جی کا انتقال صدمے والا اور افسوسناک ہے۔ اس مشکل وقت میں میری تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ یہ ہولناک واقعہ امن و امان کی مکمل تباہی کی علامت ہے۔ م یہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ حکومت کو ذمہ داری لینا چاہئے اور انصاف کا راج ہونا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی  (اجیت پوار)کے سربراہ اجیت پوار نے سوشل میڈیا پر لکھا، "مجھے یہ جان کر صدمہ پہنچا ہے کہ اس واقعے میں ان کی موت ہو گئی ہے۔ میں نے ایک اچھے دوست اور ساتھی کو کھو دیا ہے، ۔‘‘نہوں نے مزید کہا، "ہم نے ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جس کے لیے  میں لڑا تھا۔"آپ کو بتاتے چلیں کہ بابا صدیقی نے اسمبلی میں باندرہ (ویسٹ) سیٹ کی تین بار نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے اس سال این سی پی (اجیت پوار) میں شمولیت اختیار کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined