کوچی: کیرالہ ہائی کورٹ نے اپنے دو حالیہ فیصلے ملیالم زبان میں شائع کیے ہیں، اس طرح یہ علاقائی زبان میں شائع کرنے والا ملک کا پہلا ہائی کورٹ بن گیا ہے۔ جنوری میں چیف جسٹس ایس جسٹس منی کمار اور جسٹس شاجی پی چلی کی ڈویژن بنچ کے ذریعے سنائے گئے فیصلے کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر ملیالم میں دستیاب کرا کر یہ ریکارڈ قائم کیا گیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ جب سے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے نومبر 2022 میں عہدہ سنبھالا ہے، ایگزیکٹو اور عدلیہ کی جانب سے ہائی کورٹوں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں شائع کرنے کی اجتماعی کوشش کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، سی جے آئی نے کہا تھا کہ علاقائی زبانوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے جاری کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
Published: undefined
اسی سمت میں پہلے قدم کے طور پر یوم جمہوریہ پر اوڑیا، گارو اور دیگر علاقائی زبانوں میں عدالت عظمیٰ کے 1091 فیصلے جاری کیے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عدلیہ کی طرف سے فیصلوں کو ان شہریوں کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے پر توجہ دینے کی تعریف کی ہے جو انگریزی میں روانی نہیں رکھتے۔ انہوں نے اس حوالہ سے ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا۔
Published: undefined
وہیں، 22 جنوری کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے کی سمت کام کرنے کی ضرورت پر بات کی تھی۔ انہوں نے اس کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشورہ بھی دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز