قومی خبریں

جھارکھنڈ حکومت نے پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے کمی کا کیا اعلان، لیکن...

اس وقت جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98 روپے 52 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 91 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

جھارکھنڈ سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے کی بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے دفتر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے۔ ٹوئٹ کے مطابق پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے غریب و متوسط طبقہ کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اس لیے حکومت نے ریاستی سطح پر دو پہیہ گاڑیوں کے لیے پٹرول پر فی لیٹر 25 روپے کی راحت دے گی۔ اس کا فائدہ 26 جنوری 2022 سے ملنا شروع ہوگا۔ ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ سے تقریباً 1.25 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

https://twitter.com/JharkhandCMO/status/1476124702196178946?s=20

واضح رہے کہ اس وقت رانچی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98 روپے 52 پیسے ہے اور ڈیزل کی قیمت 91 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پٹرول کی قیمت 73 روپے 52 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 66 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ لیکن اس پر شرطیں بھی نافذ ہیں، یعنی سبھی کو یہ فائدہ نہیں ملنے والا ہے۔ ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بی پی ایل کارڈ ہولڈرس ہی اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Published: undefined

اس درمیان ہیمنت سورین نے اتحادی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام میں کہا کہ حکومت اسٹوڈنٹس کو اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ سے نوازے گی، تاکہ ہونہار طلبا کو پڑھائی کرنے میں پریشانی نہ ہو۔ قبائلی طبقہ کے بچوں کو بینک مینجمنٹ لون نہیں دے رہے ہیں، اس کو لے کر حکومت سنجیدہ ہے۔ آنے والے دنوں میں اس مسئلہ کا حل حکومت نکالے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined