سری نگر: جموں وکشمیر حکومت نے آئین ہند کی دفعہ 311 کے تحت چار سرکاری ملازموں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں نوکریوں سے بر طرف کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ نوکریوں سے بر طرف کئے جانے والوں میں متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کا بیٹا اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ لیڈر بٹہ کراٹے کی زوجہ شامل ہیں۔
Published: undefined
سرکاری حکمنامے کے مطابق دستیاب معلومات کی بنیاد پر اور کیسوں کے حقائق و حالات کا جائزہ لینے کے بعد لیفٹیننت گورنر منوج سنہا کو اطمینان ہوا ہے کہ مذکورہ ملازموں کی سرگرمیاں اس نوعیت کی ہیں کہ انہیں نوکریوں سے بر طرف کر دیا جائے۔
Published: undefined
برطرف کئے جانے والے ملازموں میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سائنس داں ڈاکٹر محیط احمد بٹ، شعبہ منیجمنٹ اسٹیڈیز کے سینئر اسسٹننٹ پروفیسر ماجد حسین قادری، جے کے ای ڈی آئی کے آئی ٹی منیجر سید عبد المعید اور محکمہ دیہی ترقی کی ڈی پی او پبلسٹی اصابہ الارجمند خان شامل ہیں۔
Published: undefined
سید عبدالمعید متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے ہیں، جبکہ اصابہ الارجمند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے لیڈر اور سابق ملی ٹنٹ کمانڈر فاروق احمد دار المعروف بٹہ کراٹے کی زوجہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز