نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے عدالت کی عمارتوں کو انصاف کے حق کی آئینی گارنٹی کی یقین دہانی کو زندہ علامت قرار دیتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ اگر نتائج کے لئے ملک کے نظام انصاف کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے ایڈیشنل کورٹ کمپلکس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں عدالتیں ابھی بھی خستہ حال ڈھانچے میں کام کرتی ہیں، جس سے انہیں اپنے کام کو اثر انگیز طریقے سے کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
Published: undefined
چیف جسٹس نے نظام انصاف کی مضبوط بنیاد کو ملک کی ترقی کے لئے ضروری بتایا اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو سے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں نیشنل جوڈیشل انفراسٹرکچر اتھارٹی آف انڈیا (این جے آئی اے آئی) بنانے کی تجویز کو قانونی حمایت دینے کے لئے کہا ہے۔ جسٹس رمن نے کہا کہ ’’قانون کی حکمرانی کے ذریعہ حکومت کسی بھی معاشرے کے لیے عدالتیں انتہائی اہم ہیں۔ عدالت کی عمارتیں صرف اینٹوں اور دیگر مواد سے بنی عمارتیں نہیں ہوتیں، یہ انصاف کے حق کی آئینی ضمانتوں کو زندہ دلاتی ہیں۔ ‘‘
Published: undefined
جسٹس رمن نے کہا کہ ’’عدالتیں کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہیں جو قانون کی حکمرانی سے چلتی ہیں۔ عدالت کی عمارتیں صرف اینٹوں اور دیگر سامان سے بنی عمارتیں نہیں ہوتیں، یہ انصاف کے حق کی آئین گارنٹی کی یقین دہانی کراتی ہیں‘‘۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کچھ باتیں مشترک کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں عدالتی افسران کی کل منظور شدہ تعداد 24280 ہے، جبکہ دستیاب کورٹ ہالز کی تعداد 20143 ہے۔ ان میں سے 620 کرائے کے ہال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 26 فیصد کمپلیکس میں خواتین کے الگ بیت الخلا نہیں ہیں جبکہ 16 فیصد مردوں کے بیت الخلا نہیں ہیں۔ صرف 54 فیصد کورٹ کمپلیکس میں پینے کے صاف پانی کی سہولت ہے۔ محض پانچ فیصد عدالت کمپلیکس میں بنیادی طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 27 فیصد عدالتی کمروں میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کے ساتھ جسٹس کے پاس کمپیوٹر سہولت ہے۔ حیران کی بات ہے کہ جوڈیشل انفراسٹرکچر میں بہتری اور رکھ رکھاؤ کا نظام اب بھی ایڈہاک اور غیر منصوبہ بند طریقے سے کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined