سری نگر: محکمہ انکم ٹیکس نے جمعے کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
Published: 19 Feb 2021, 3:11 PM IST
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک چودہ رکنی ٹیم جس کی قیادت محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے تھے، نے جمعے کی صبح سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں نورا سپتال سمیت چھ مقامات پر چھاپے ڈالے۔
Published: 19 Feb 2021, 3:11 PM IST
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیم نے پرائیویٹ ہسپتال کے مالک نور محمد وگے ولد حاجی محمد اسمٰعیل وگے اور دیگر کئی افراد کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے ڈالے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کی کارروائیاں جاری تھیں۔
Published: 19 Feb 2021, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Feb 2021, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز