نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ وہ حجاب تنازعہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف درخواستوں پر اگلے ہفتے سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ’’ہم نے اس معاملے کو اگلے ہفتے سماعت کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے عدالت عظمیٰ کی اس بنچ پر زور دیا کہ وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی جلد سماعت کرے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اسے اگلے ہفتے کی فہرست میں ڈال رہے ہیں، اس معاملے کو سماعت کے لیے رکھا جائے گا۔
Published: undefined
پرشانت بھوشن نے کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی ہٹانے سے انکار کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ بہت پہلے درج کیا گیا تھا۔ طالبات کی تعلیم کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ اس معاملے سے متعلق دائر درخواستوں کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined