نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آسارام کے علاج کے لئے سزا میں عارضی طور پر معطلی کی اپیل کی سماعت کو جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس نوین سنہا اور جسٹس اجے استوگی کی ایک تعطیلی بنچ نے منگل کو متعلقہ فریقوں کے وکلا کو بتایا کہ انہیں راجستھان حکومت کی طرف سے صبح ہی جواب ملا ہے ، لہٰذا معاملہ جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم راجستھان حکومت نے آسارام کے عبوری ضمانت کی منظوری کے مطالبے کی مخالفت کی، دریں اثنا عدالت نے درخواست گزار کو اس حلف نامے کا جواب دینے کی اجازت دی ہے۔
Published: undefined
راجستھان ہائی کورٹ نے آسا رام کو علاج کے لئے اس کی عمر قید کی سزا کو عبوری طور پر معطل کرنے کی درخواست کرنے والی اپیل خارج کردی تھی جسے اس نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔ آسارام کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل سدھارتھ لتھرا نے بتایا کہ درخواست گزار کی عمر 83-84 سال ہے اور اسے طبی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ایمس جودھ پور میں ان کاعلاج مناسب نہیں ہے اور انہیں آیورویدک مرکز میں منتقل کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز