گوہاٹی پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (پی ای ٹی اے، پیٹا) کی جانب سے دائر ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے گوہاٹی ہائی کورٹ نے آسام میں بھینسوں کی لڑائی پر پابندی عائد کر دی۔ ہائی کورٹ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک حکم میں آسام میں تمام ضلعی انتظامیہ کو بھینسوں کی لڑائی پر عارضی پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی۔ خیال رہے کہ ریاست بھر میں بیہو تہوار کے موقع پر ایک ضروری مشق کے طور پر بھینسوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے۔
Published: undefined
ہائی کورٹ نے آسام حکومت کو حکم دیا کہ وہ اس معاملے پر کی گئی کارروائی کے سلسلے میں رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے 6 فروری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جنوری میں بھوگالی بیہو تہوار کے دوران آسام میں بھینسوں کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ تمل ناڈو میں 2015 میں جلی کٹو کو سپریم کورٹ کے غیر قانونی قرار دینے کے بعد آسام میں بھینسوں کی لڑائی روک دی گئی تھی۔
Published: undefined
بی جے پی زیرقیادت آسام حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاست میں بھینسوں کی لڑائی کی اجازت دینے کے لیے نیا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ) تیار کیا۔ پیٹا کی طرف سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قدیم رسم کو ادا کرتے ہوئے کئی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
Published: undefined
پیٹا نے اپنی درخواست میں کہا تھا، ’’ثبوت کے طور پر پیٹا انڈیا نے ان لڑائیوں کی تحقیقات سونپی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ خوفزدہ اور شدید زخمی بھینسوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ انہیں بھوکا رکھا گیا اور نشہ دے کر کھانے کے لیے لڑنے پر مجبور کیا گیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز