بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی پر سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس محکمہ جیسی مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے آج دعویٰ کیا کہ دو دن پہلے گروگرام کے جس مال پر سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی تھی اور جسے ان کا بتایا جا رہا تھا، اس کا تعلق بی جے پی سے۔ تیجسوی نے کاغذات دکھا کر مرکزی ایجنسیوں کو جانچ کے لیے چیلنج پیش کیا ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ گروگرام کے ایک مال پر اسی دن سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری ہوئی جس دن مہاگٹھ بندھن حکومت اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر رہی تھی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ ذرائع کے حوالے سے گودی میڈیا نے اس مال کو میرا بتایا تھا، جب کہ سچائی یہ ہے کہ اس کے اصلی مالکان کے رشتے بی جے پی سے ہیں۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’جس کمپنی، مال اور اس کے شیئرس کو گودی میڈیا کے ذرائع میرا بتا رہے ہیں وہ کمپنی 2021 میں بنی۔ اس کے دو ڈائریکٹر ہیں جو ہریانہ کے ہیں۔ ان دونوں لوگوں کے پاس کمپنی کے سبھی شیئر ہیں۔ دلال، بکاؤ اور گندے ذرائع کو دیکھتے ہوئے سبھی کاغذات سامنے رکھ رہا ہوں۔ کچھ شرم بچی ہو تو خود کو دھتکار بھیجنا۔‘‘ الزامات کے ساتھ انھوں نے وائٹ لینڈ کے پروگرام سے جڑی وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی۔
Published: undefined
ایک دیگر ٹوئٹ میں تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’گودی میڈیا اپنے آقاؤں کے حکم پر گروگرام کی وائٹ لینڈ کمپنی کے جس مال کو میرا بتا رہی ہے، اس کا افتتاح اور تعریف ہریانہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر جی نے کیا تھا۔ کمپنی کے اہم شیئر ہولڈر نودیپ اور ڈائریکٹرس کے وزیر اعلیٰ کھٹر کے ساتھ شیریں رشتے ہیں۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور گروگرام کی بی جے پی کی میئر نے بھی اس کمپنی کی تعریف کی ہے۔ ہر پروجیکٹ میں یہ لوگ موجود رہتے ہیں۔ اب کراؤ سی بی آئی سے ان کی جانچ۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز