نئی دہلی: اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت ریاستوں کے لئے گیہوں کا کوٹہ کم کرکے غریبوں سے روٹیاں چھینے کا کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا ’’ساری کٹوتیاں صرف غریبوں کے لیے ہی کیوں؟ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے آٹا مہنگا کر کے غریبوں کی پہنچ سے دور کر دیا اور اب غریبوں کا گندم 'راشن' کے تھیلے سے بھی چھینے کی تیاری ہے۔ چند دن پہلے تک پوری دنیا کا پیٹ بھرنے کا دعویٰ کیا جاتا تھا اور اب حکومت صرف ملک کے عوام کے لیے گندم کا کوٹہ کیوں کم کر رہی ہے؟‘‘
Published: undefined
اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ اگلے ماہ سے اتر پردیش میں لوگوں کو گندم کے بجائے چاول مفت ملے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں کو دستیاب گندم کے کوٹے میں کافی کمی کر دی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ گندم کے بجائے اب چاول کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز