پنجاب حکومت نے یکم جولائی 2022 سے گھروں کے لیے 300 یونٹ طجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے دی ہے۔ یہ اعلان حکومت کے ایک ماہ مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے ریاست کے ہر گھر کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ حکومت نے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مفت بجلی کا اعلان بھی کیا ہے۔ 30 دن کی مدت پوری ہونے پر ریاستی حکومت نے اپنا رپورٹ کارڈ جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل بھگونت مان نے کہا تھا کہ وہ 16 اپریل کو پنجاب کے لوگوں کے لیے بڑا اعلان کریں گے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ اجلاس میں پنجاب کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت کیسے دی جائے گی، اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بھگونت مان نے کہا تھا کہ میں جلد ہی پنجاب کے لوگوں کو ایک خوشخبری سناؤں گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز