پرتاپ گڑھ: ہندوستان میں آزادی کا 75 واں جشن بڑے دھوم دھام سے منایا تو جا رہا ہے مگر جن مسلم مجاہد آزادی نے اپنی جان کی قربانی پیش کر اس ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہیں نظر انداز کر تاریخ کے صفحات سے مٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ یہی اس ملک کی خوبصورتی ہے، یہاں گنگا-جمنی تہذیب کی مثال پیش کی جاتی ہے مگر آر ایس ایس حامی فسطائی حکومت جنگ آزادی کی اصلی تاریخ کو مسخ کر اب آر ایس ایس کو ہیرو بنانے میں کوشاں ہے جس کے سبب مسلم مجاہد آزادی کے روشن کارناموں کو تعصب کی نذر کیا جا رہا ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے پارٹی کے دفتر پر پرچم کشائی کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ آج مسلمانوں کی نئی نسل کو اپنی تاریخ سے روشناس کرانے کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ہمارے اکابر اسلاف کی قربانیوں کا ثمرہ ہے کہ ان لوگوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے بہت جدو جہد کی ہے اور اپنی جان و مال کی قربانی پیش کی ہے۔ ہندو، مسلم، سکھ، بچے، بوڑھے، جوان، مرد اور خواتین سبھی نے اس کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔ واضح ہو کہ اتنی بڑی قربانیوں کے بعد بھی کیا ہمارا ملک واقعی جمہوری و آزاد ہے؟ کیا سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ کیا ہم اپنے ملک میں آزادی کی سانس لے پا رہے ہیں؟ ہندو، مسلم، سکھ و عسائی کے درمیان بھائی چارگی برقرار ہے؟ کیا ہم کو مکمل رواداری و مذہبی آزادی حاصل ہے؟ آج آزادی کا جشن صرف رسمی منایا جا رہا ہے مگر یکجہتی کا کوئی بھی عنصر اس میں شامل نہیں۔ چند مجاہدین آزادی پر تبصرہ کرنا اور مذہبی تعصبی ذہن کے ساتھ ان لوگوں کی قربانیوں کو تاریخ کے اوراق سے غائب کر دینا، جنہوں نے تقریباً دو سو سال تک اس ملک کو انگریزوں کے ظلم و جبر سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جان و مال سب کچھ قربان کردیں۔
Published: undefined
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ افسوس! آج ہم مسلمان بھی اپنے اسلاف کی تاریخ بیان کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ تعصب پسند خود ساختہ دیش بھکتوں نے ہندوستانیوں کی لاشوں پر تانڈو مچاتے ہوئے اپنی سیاسی دوکانیں چمکانے کے لئے مسلمانوں کو مشتبہ قرار دے رہے ہیں۔ انگریزوں کے زرخرید دلالوں کو وفاداروں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ آج آر ایس ایس و حکومت حامی تنظیموں کے لوگ مسلمانوں کا مسلسل استحصال کر رہے ہیں۔ مسلمان جب تک سیاسی طور سے بیدار نہیں ہوگا حالات تبدیل ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی مکمل آزادی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جس میں فسطائیت، ذات، برادری ظلم و نا انصافی کا کوئی مقام نہیں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined