ئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے منافع کما رہی ہے اور اب قیمتوں میں کمی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ قیمتیں کم کر کے بھی حکومت عوام سے دگنے سے زیادہ پیسے وصول کر رہی ہے اور قیمتیں کم کرکے عوام سے دھوکہ کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کر کے اپنے منافع کو دگنے سے کم نہیں ہونے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل وہی پالیسی ہے جیسے کچھ دکانوں پر ڈسکاؤنٹ کے نام پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمت دگنی کر کے 50 فیصد کم پر فروخت کر کے لوٹ مار کی جاتی ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے کہا کہ پٹرول ڈیزل ایل پی جی کی قیمتیں جو 2014 میں تھی آج اس سے تقریباً دوگنی ہیں۔ گزشتہ 60 دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب آٹھ اور چھ روپے کی کمی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کیا ہے، جب کہ حکومت اس کے باوجود پٹرول اور ڈیزل پر دوہرا منافع کما رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز