نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی حکومت کورونا انفیکشن سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے جمعہ کو کہا کہ کیجریوال حکومت کورونا انفیکشن سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دہلی حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ لہذا ہم نے پہلے ہی اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان تمام اسپتالوں کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
ستیندر جین نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دہلی حکومت’’ ٹیسٹ، ٹریس اور ٹریٹ‘‘ کے اصول پر کام کر رہی ہے۔ کورونا مریضوں کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اگر ضرورت پڑی تو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے جلد از جلد ویکسینیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ وہ تمام لوگ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لی ہے یا صرف پہلی خوراک لی ہے، ان سب کو چاہیے کہ وہ قریبی صحت مرکز پر جائیں اور جلد از جلد ویکسین لگائیں۔
Published: undefined
دہلی میں بھلے ہی کورونا کے معاملات بڑھے ہیں لیکن اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد اب بھی معمول پر ہے۔ اس کے علاوہ، ایکس ای ویریئنٹ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی '’ویریئنٹس آف کنسرن‘ کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جلد ہی دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ 20 اپریل کو ہو گی جس میں کورونا کیسوں میں اضافے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined