قومی خبریں

حکومت بی ایڈ کالجوں کے معیار کی تکمیل کے حوالہ سے پرعزم: نشنک

لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ’نشنک‘ نے کہا کہ کوئی بھی بی ایڈ کالج بند نہیں کیا گیا ہے۔ تعلیم کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کالجوں کے خلاف صرف کارروائی کی گئی ہے۔

رمیش پوکھریال ’نشنک‘، تصویر آئی اے این ایس
رمیش پوکھریال ’نشنک‘، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے کہا کہ حکومت بی ایڈ کالجوں کے معیار کی تکمیل کے حوالہ سے پرعزم ہے اور معیار پر پورا اترنے والے کسی بی ایڈ کالج کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ پیر کو ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ’نشنک‘ نے کہا کہ کوئی بھی بی ایڈ کالج بند نہیں کیا گیا ہے۔ تعلیم کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کالجوں کے خلاف صرف کارروائی کی گئی ہے۔ کچھ بی ایڈ کالج کی سطح کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں اور معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

اساتذہ کی تربیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل اسکول ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹیچرز (نشٹھا) اسکیم شروع کی گئی ہے جس کے تحت ملک کے تمام پرائمری اسکول کے اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کو تربیت کے لئے آن لائن پروگرام شروع کیا گیا۔ ’نشٹھا‘ دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ کورونا وبا کے دوران 27 لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دی گئی تھی۔

Published: undefined

وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کے لئے ریاستوں کو دو ہزار پانچ سو کروڑ کی رقم دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں دویانگ (معذور) بچوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور ان کے لئے خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔ ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ مودی حکومت کی شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی پر خصوصی نظر ہے۔ ان علاقوں میں تعلیم کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined