پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے، اور اس سے ٹھیک پہلے مرکزی حکومت نے پارلیمانی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے کے مقصد سے کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ میٹنگ 2 دسمبر کو طلب کی گئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کل جماعتی میٹنگ میں کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سرمائی اجلاس میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے دوران اٹھے ایشوز کے ساتھ ساتھ مہوا موئترا کے ’پیسہ لے کر سوال‘ معاملے پر ہنگامہ ہونے کے آثار ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عموماً اجلاس شروع ہونے سے ایک دن پہلے کل جماعتی میٹنگ طلب کی جاتی ہے۔ یعنی 3 دسمبر کو میٹنگ ہوتی، لیکن 3 دسمبر کو ہی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کا نتیجہ برآمد ہونا ہے۔ اسی لیے کل جماعتی میٹنگ 2 دسمبر کو بلائی گئی ہے۔ 4 دسمبر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں خوب ہنگامہ ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ خاص طور سے 3 دسمبر کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہونے پر سبھی پارٹیاں پُرزور انداز میں ایشوز کو اجلاس میں اٹھاتی ہوئی نظر آ سکتی ہیں۔
Published: undefined
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف پیسے لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے معاملے میں لوک سبھا اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ بھی سرمائی اجلاس میں پیش کی جا سکتی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے مہوا کو لوک سبھا سے معطل کرنے کی گزارش کی ہے۔ علاوہ ازیں اہم مجرمانہ قوانین کی جگہ پر لائے گئے تین بلوں پر اجلاس کے دوران غور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ داخلی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے حال ہی میں تین بلوں پر رپورٹ کو منظوری دی ہے۔ پارلیمنٹ میں زیر التوا اہم بل چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے جڑا ہے جس پر ہنگامہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined