اتر پردیش کے آگرہ میں پولیس کنٹرول روم میں ایک لڑکی کا فون آتا ہے اور وہ گُہار لگاتے ہوئے کہتی ہے کہ میں سنسان راستے پر اکیلی ہوں۔ اس پر پولیس کنٹرول روم نے لڑکی کو کہا کہ آپ وہیں رہیں، 15 منٹ میں آپ کے پاس مدد پہنچ رہی ہے۔ فوری طور پر پولیس ٹیم لڑکی کے پاس پہنچی۔ اس دوران لڑکی کو دیکھ کر پولیس والے چونک گئے۔ فون کرنے والی کوئی عام لڑکی نہیں تھی بلکہ وہ پولیس کمشنریٹ میں تعینات اسسٹنٹ پولیس کمشنر سوکنیا شرما تھیں۔
Published: undefined
پولیس والوں کو سمجھ نہیں آیا کہ آخر ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ کچھ دیر بعد یہ انکشاف ہوا کہ یہ ٹسٹ رپورٹ تھی۔ دراصل لڑکی نے فون کرکے کنٹرول روم کو بتایا تھا کہ میں سنسان سڑک پر اکیلی کھڑی ہوں اور مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ کنٹرول روم نے لڑکی سے پوچھا آپ کے پاس کون کھڑا ہے؟ لڑکی نے جواب دیا کوئی نہیں۔ کنٹرول روم نے لڑکی سے پوچھا کہ کہاں جانا ہے؟ لڑکی نے جواب دیا کہ آگرہ کینٹ ریلوے اسٹیشن جانا ہے۔ کنٹرول روم نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ وہیں کھڑے رہیے، آپ کے پاس مدد پہنچ رہی ہے۔ لڑکی نے پوچھا کتنی دیر میں؟ کنٹرول روم نے جواب دیا کہ 15 منٹ میں۔ اس کے بعد ٹھیک 15 منٹ میں پولیس لڑکی کے پاس پہنچ گئی۔
Published: undefined
'آج تک' کے مطابق یہ واقعہ رات 11.30 بجے کا ہے۔ جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد پولیس والوں کو پتہ چلا کہ لڑکی کوئی اور نہیں اسسٹنٹ پولیس کمشنر سکنیا شرما ہیں۔ سکنیا نے پولیس کی مدد کا ریسپانس ٹسٹ کیا تھا۔ ٹسٹ میں پایا گیا کہ 15 منٹ کا وقت دیا گیا تھا اور مدد 15 منٹ میں پہنچ گئی تھی۔ ٹسٹ رپورٹ میں سب کچھ صحیح ملا۔ یہ ٹسٹ خصوصی وجوہات سے کیا گیا تھا۔ آگرہ میں ویمن سیف زون بنائے جانے ہیں۔
Published: undefined
ویمن سیف زون بنانے کے لیے پولیس کمشنر کے رویندر گوڈ نے ایک گائیڈ لائنس بھی جاری کی ہے۔ اس میں واضح حکم ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک اگر کسی خاتون کو گاڑی نہیں مل رہی ہے اور وہ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ جانا چاہتی ہے یا گھر کے لیے آنا چاہتی ہے تو وہ پولیس کنٹرول روم نمبر 112 پر فون کرکے مدد مانگ سکتی ہے۔
Published: undefined
مدد مانگنے والی خاتون کے پاس پولیس پہنچے گی۔ اسے جہاں جانا ہوگا وہاں کا کرایہ متعلقہ خاتون یا لڑکی کو ادا کرنی ہوگی۔ خاتون یا لڑکیوں کی مدد کے لیے 100 آٹو سلیکٹ کیے گئے ہیں جن کے ڈرائیور وردی، درست نیم پلیٹ سمیت دستیاب رہیں گے۔
Published: undefined
سلیکٹ آٹو ڈرائیور کا نام، پتہ، موبائل نمبر پولیس نے رجسٹر کیا ہے۔ اگر کسی خاتون یا لڑکی کے ساتھ کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بھی ان آٹو ڈرائیور کی مدد لی جائے گی، جو کملا نگر، صدر بازار اور نیو آگرہ میں ہے، یہ سیف زون پوری طرح سے سی سی ٹی وی کی نظر میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز