ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خوردنی اشیا کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اب تو سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے ’امر اجالا‘ کی ایک خبر کا تراشہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی کا قہر جاری ہے۔‘‘
Published: undefined
دراصل ٹماٹر اور آلو-پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کے تعلق سے ’امر اجالا‘ میں ایک خبر شائع ہوئی ہے، جس کا عنوان ہے ’دہلی-این سی آر میں پھر ستانے لگا ٹماٹر... قیمتیں 100 روپے کلو، آلو-پیاز کی بھی قیمت بڑھی، تھالی مہنگی‘۔ اس خبر کا تراشہ پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’اب لوگوں کی تھالی پر مہنگائی مین کی نظر گڑ گئی ہے۔ تھالی سے آلو-پیاز اور ٹماٹر غائب ہو گئے ہیں۔ لیکن... وزیر اعظم مہنگائی کا ’م‘ نہیں بول پا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے بڑھتی مہنگائی کے تعلق سے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ کیپشن لگایا ہے ’عوام مہنگائی سے بے حال، مودی اپنی دنیا میں خوشحال‘۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون اینکر کہہ رہی ہے ’’وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 10 سالوں سے عوام کا سکھ چین چھیننے میں لگے ہیں۔ مہنگائی عوام کی کمر توڑ رہی ہے، لیکن مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آسمان چھوتی مہنگائی کو قابو کرنے کی انھوں نے کوئی بھی کوشش نہیں کی۔ بے روزگار عوام کے لیے دو وقت کی روٹی حاصل کرنا دور کی کوڑی ثابت ہو رہا ہے۔ اس کی تھالی خالی ہوتی جا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس ویڈیو میں ’کریسل‘ کی ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں تھالی کی قیمت بڑھنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خاتون اینکر کہتی ہے کہ ’’کریسل کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے ہندوستان میں اب سبزی والی تھالی کی قیمت جون ماہ میں 10 فیصد بڑھ گئی۔ یعنی صاف ہے کہ عوام پر مہنگائی کی مار کم ہونے کی جگہ بڑھ رہی ہے۔ آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت سبھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب غریب آدمی خالی پیٹ سونے کو مجبور ہو رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined