قومی خبریں

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا چوتھا اجلاس آج دہلی میں منعقد ہوگا

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی اجلاس سے ایک دن پہلے ہی دہلی پہنچ چکے ہیں

<div class="paragraphs"><p>اپوزیشن کا اجلاس (فائل تصویر) / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

اپوزیشن کا اجلاس (فائل تصویر) / ٹوئٹر / @INCIndia

 

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے 15 دن بعد ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ دہلی میں انڈیا اتحاد کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ اس سے قبل پٹنہ، بنگلورو اور ممبئی میں اتحاد کے اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی اجلاس سے ایک دن پہلے ہی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ پیر کو نتیش اور ممتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔

Published: undefined

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس آج منگل کو دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہوگا، جس میں 28 جماعتوں کے سربراہان اور رہنما شامل ہوں گے۔ اجلاس میں نشستوں کی تقسیم کا معاملہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ممکنہ طور پر رہا انڈیا اتحاد جنوری یا فروری تک مشترکہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر سکتا ہے۔ اتحادی جماعتوں نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں میں ذیلی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

Published: undefined

اس سے قبل پیر کی شام عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ کیجریوال نے ٹی ایم کے ایم پی اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی ساوتھ ایونیو واقع رہائش گاہ پر تقریباً 45 منٹ تک ملاقات کی۔

Published: undefined

بعد میں، کیجریوال نے ادھو ٹھاکرے اور دیگر شیو سینا (یو بی ٹی) رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جن میں آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راوت اور پرینکا چترویدی شامل ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد کیجریوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اخلاقی ملاقات کے دوران ملک کے 'سیاسی مسائل' پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹر پر ادھو ٹھاکرے اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ ان کی رہائش گاہ پر ان کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

اس سے قبل اتحاد کا اجلاس 6 دسمبر کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔ لیکن، ممتا بنرجی، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد میٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined