سری نگر: پانچ رکنی حد بندی کمیشن منگل کی دوپہر کو کمیشن کی سربراہ جسٹس (آر) رنجانا پرکاش ڈیسائی کی قیادت میں سری نگر پہنچ گیا کمیش میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر اور جموں و کشمیر کے سٹیٹ الیکٹورل افسر کے کے شرما بھی شامل ہیں، حد بندی کمیشن جموں و کشمیر کے اپنے چار روزہ دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود کے علاوہ یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع کے الیکشن افسروں سے بھی ملاقات کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس رنجانا ڈیسائی کی سربراہی میں حد بندی کمیشن منگل کی دوپہر کو سری نگر پہنچ گیا ہے۔ انہوں بتایا کہ سری نگر پہنچتے ہی کمیشن سیدھے للت ہوٹل پہنچ گیا جہاں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقی ہوگا۔
Published: undefined
بتا دیں کہ حد بندی کمیشن ضلع اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں کے ضلع الیکشن افسروں کے ساتھ 7 جولائی کو بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک پہلگام کلب، پہلگام میں ملاقات کرے گا جبکہ اسی روز شام کے چار سے ساڑھے پانچ بجے تک ضلع سری نگر، گاندربل، بڈگام اور بانڈی پورہ کے ضلع الیکشن افسروں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔
Published: undefined
صوبہ جموں میں یہ کمیشن ضلع کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کے ضلع الیکشن افسروں سے 8 جولائی کو صبح گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس کشتواڑ میں ملے گا جبکہ ضلع جموں، سانبہ، کٹھوعہ، اودھم پور، ریاسی، راجوری اور پونچھ کے ضلع الیکشن افسروں کے ساتھ 9 جولائی کو صبح کے گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ریڈیسن بلو جموں میں ملاقات کرے گا۔
Published: undefined
ادھر جہاں جموں کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے اس کمیشن کو ملنے کا فیصلہ لیا ہے وہیں پی ڈی پی نے کمیشن کے نام ایک مکتوب جاری کر کے اس کمیشن سے دور رہنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حد بندی کمیشن کا قیام مارچ 2020 میں کیا گیا تھا اور مارچ 2021 میں عالمی وبا کے تناظر میں اس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔ کمیشن کو امید ہے کہ تمام فریق اس عمل میں تعاون کریں گے اور گراں قدر مشوروں سے آگاہ کرائیں گے تاکہ از سر نو حد بندی کا کام بروقت مکمل کیا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined